ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

قرضہ دینے والی غیر قانونی موبائل ایپلی کیشنز کیخلاف بڑا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے تمام سائبرکرائم یونٹ کو قرضہ دینے والی غیر رجسٹرڈ موبائل ایپلیکیشنز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق قرضہ دینےوالی غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی موبائل ایپلیکیشنز اور کمپنیوں کے خلاف ایف آئی اے نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سائبر کرائم نے74 غیر رجسٹرڈ موبائل ایپلیکیشنز کے خلاف انکوائریز شروع کردی۔

ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے تمام سائبرکرائم یونٹ کو قرضہ دینے والی غیر رجسٹرڈ موبائل ایپلیکیشنز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

- Advertisement -

ایف آئی اے سائبر کرائم نے پاکستان بھر میں غیرقانونی 3 کمپنیوں کےخلاف مقدمات درج کیے ہیں جبکہ غیر رجسٹرڈ موبائل ایپلیکیشنز چلانےوالے 30 اکاؤنٹ بلاک کرکے 17ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سائبر کرائم نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث 5 کمپنیوں کو بھی سیل کردیا گیا جبکہ قرضہ لینے والے متاثرین ایف آئی اےسائبرکرائم سیل سےرابطہ کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں