اشتہار

فیفا رینکنگ، مراکش کو شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فٹبال ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد فیفا کی جانب سے نئی رینکنگ جاری کردی گئی۔

فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مراکش کی ٹیم 22ویں سے 11ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

رینکنگ میں برازیل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ورلڈ چیمپئن ارجنٹینا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

- Advertisement -

عالمی رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن ارجنٹینا کی دوسری، رنر اپ فرانس کی تیسری پوزیشن ہے جبکہ بیلجیم دو درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ انگلش ٹیم کا پانچواں نمبر ہے۔

نیدرلینڈز کی ٹیم چھٹے نمبر پر براجمان ہے جبکہ کروشیا کا 7واں نمبر ہے، اٹلی مائنس ٹو ریٹنگ کے ساتھ 8آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

رونالڈو کی پرتگال کا 9واں نمبر ہے جبکہ میگا ایونٹ میں اپ سیٹ شکست پر باہر ہونے والی اسپین کی ٹیم دسویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں