اشتہار

فلورملز کی ہڑتال ناکام بنانے کیلئے حکومت کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

چکوال : سیکرٹری خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے تنازع پر آج ہونے والی ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے حکومت نے حکمت عملی مرتب کرلی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کو ناکام بنانے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر کام شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک نے ضلع چکوال و تلہ گنگ کی ہڑتال میں شامل ملوں کا کوٹہ ہڑتال نہ کرنے والی فلور ملز کو دے دیا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ خوراک نے1590 بوری یومیہ سرکاری گندم کوٹہ ہڑتال نہ کرنے والی ملزکو فراہم کر دیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ سستے آٹے کی ترسیل اور شہریوں کو ٹرکنگ پوائنٹس پر فراہمی جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں : پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کا آج سے ہڑتال کا اعلان

واضح رہے کہ سیکرٹری خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع پر فلور ملز نے آج سے غیر معینہ مدت تک پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

فلور ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار مٹو نے کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن آج سے سرکاری گوداموں سے گندم نہیں اٹھائے گی، کل سے سستے سرکاری ریٹ والا آٹا بازار میں فراہم نہیں کرسکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں