12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

غیر ملکی موبائل فون کمپنی کا گیس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : غیر ملکی موبائل فون کمپنی کا گیس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا، موبائل کمپنی مین گیس لائن سےبراہ راست گیس چوری کررہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں گیس چوری کی اطلاع پر سوئی ناردرن نے کارروائی کی ، جس میں غیر ملکی موبائل فون کمپنی کا گیس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

ترجمان سوئی ناردرن نے کہا کہ کرک میں موبائل فون ٹاورکےجنریٹرچوری شدہ گیس سےچلایاجارہاتھا اور موبائل کمپنی مین گیس لائن سےبراہ راست گیس چوری کررہی تھی۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ 200 فٹ پائپ کے ذریعے گیس چوری کی جارہی تھی، غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے جنریٹر اور پائپ ضبط کرلیا ہے۔

یاد رہے سوئی ناردرن گیس کے مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایات پر گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ گزشتہ تین برسوں میں سوئی ناردرن نے گیس چوری پر 813 ایف آئی آرز درج کروانے کے علاوہ گیس چوری کی سوا تین لاکھ سے زائد وارداتیں پکڑی ہیں، گیس چوری میں ملوث ان افراد سے اب تک تقریباً ڈھائی ارب روپے ریکور کیے جاچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں