20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

’کرونا نہیں ہوتا‘ رکن اسمبلی کچی مچھلی چبا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو : سری لنکن وزیر نے مچھلی کی فروخت میں نمایاں کمی پیدا ہونے پرلائیو پریس کانفرنس کے دوران کچی مچھلی کھالی تاکہ لوگوں میں مچھلی خریدنے کا رجحان پیدا کرسکیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا پھیلنے کے بعد سری لنکا کے شہریوں میں افواہ پھیل گئی تھی سی فوڈز کھانے سے کرونا وائرس کا شکار ہوجاتے ہیں۔

کرونا وبا پھیلنے کے باعث سری لنکا کی ہول سیل سی فوڈ مارکیٹ بند کردی گئی تھی جس کے باعث ہزاروں ٹن مچھلی ضائع ہوئی جبکہ سی فوڈ کھانے سے کرونا مبتلا ہونے کی افواہ نے سی فوڈ مارکیٹ کو مزید نقصان پہنچایا کیونکہ لوگوں نے کرونا میں مبتلا ہونے کے ڈر سے سی فوڈ خریدنا انتہائی کم کردیا تھا۔

- Advertisement -

سی فوڈز کی خریداری میں کمی کے باعث سی فوڈ کے کاروبار سے منسلک افراد کو  بھی شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ حکومت بھی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے کیونکہ سری لنکا کی معیشت کا بڑا حصہ سی فوڈ سے چلتا ہے۔

اس نقصان کا ازالہ کرنےکیلئے سابق وزیر سی فوڈز دلیپ ودارچی نے لائیو پریس کانفرنس کے دوران مچھلی کھانا شروع کردی تاکہ مچھلیاں کھانے سے کرونا کا شکار ہونے کی افواہوں کو دور کرسکیں۔

انہوں نے عوام سے درخواست کسی وہ دوبارہ سے پہلے کی طرح سی فوڈ خریدیں اور کھائیں تاکہ سی فوڈ انڈسٹری سے منسلک افراد کا روزگار بحال ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں