16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ہزارہ ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم کی نواب شاہ آمد

اشتہار

حیرت انگیز

سرہاری ہزارہ ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم نواب شاہ پہنچ گئی، حکام نے بتایا کہ ہزارہ ٹرین حادثے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 4 رکنی ٹیم سرہاری ہزارہ ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں نواب شاہ پہنچ چکی ہے، ریلوے انسپکٹر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عینی شاہدین اور ریلوے ملازمین کے بیان ریکارڈکیے گئے ہیں، ٹرین حادثے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔

علی محمد آفریدی نے بتایا کہ انکوائری کے لیے 20 سے زائدافراد کے بیان ریکارڈ کیے گئے ہیں، ٹرین حادثے سے متعلق کل سکھر میں انکوائری کی جائے گی۔

- Advertisement -

ریلوےانسپکٹر کا کہنا تھا کہ ریلوے سسٹم میں خامیوں کو تلاش کر کے دور کیا جائے گا، سیلاب سے ریلوے سکھر ڈویژن کا ٹریک متاثر ہوا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک میں سگنلنگ نظام کے لیے لکڑی کا استعمال کیا جاتا ہے، لکڑی کا استعمال عالمی معیار کے مطابق ہے جو دنیا میں ہر جگہ لگایا جا سکتا ہے، ہم نے جائے حادثہ کا دورہ کر کے ٹریک کا معائنہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں