اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

کوؤں کو کچرا چننے کی نوکری مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس کے پارک میں صفائی ستھرائی کے لیے انتظامیہ نے کوؤں کی خدمات حاصل کرلیں جو عوام کا کوڑا کرکٹ سمیٹ کر ایک جگہ جمع کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوّے کا شمار اُن پرندوں میں ہوتا ہے جو بہت ذہین اور عقل مند ہیں اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے فرانس میں واقع پارک کی انتظامیہ نے کچرا اٹھانے کے لیے کوؤں کو تربیت دی اور پھر انہیں ڈیوٹی پر مامور کردیا۔

فرانسیسی میگزین کی رپورٹ کے مطابق پیرس کے تاریخی تھیم پارک پوئی ڈُو فو کی انتظامیہ عوام کی جانب سے کچرا پھیلائے جانے پر پریشان تھی کہ انہیں باز پالنے کے شوقین شخص کرسٹاف نے نہایت عمدہ مشورہ دیا۔

- Advertisement -

فرانس کے شہری نے انتظامیہ کو بتایا کہ وہ کوؤں کی تربیت کر سکتا ہے جو پارک سے کچرا اور کوڑا کرکٹ کچرے دان میں ڈالیں گے۔ انتظامیہ نے مشورے پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کرسٹاف کو کوؤں کی تربیت کی اجازت دی پھر اُس نے 6 کوے (بوبو، بامبو، بل، بلیک، برائکول اور باکو) کو ٹریننگ دی۔

ماہر شہری نے کوؤں کو پہلے گلاب کے پھول اٹھانا سکھائے اور پھر اس کا عملی نمونہ پیش کرنے کے لیے شو کا انعقاد کیا گیا، ٹاسک میں کامیابی ملی تو مذکورہ کوؤں کو کچرا چننے کی تربیت دی گئی۔

انتظامیہ نے تربیت حاصل کرنے والے کوؤں کو باقاعدہ بھرتی کرلیا جو زمین پر پڑا کچرا، بچے ہوئے سگریٹ جمع کر کے ایک کچرے دان میں ڈالتے ہیں اور پھر انہیں  کھانے کی چیز انعام میں دی جاتی ہے۔

تھیم پارک کے صدر نکولس ڈی ولیئرز کا کہنا تھا کہ ذہین پرندے کو اس کام پر مامور کرنے کا مقصد لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے کہ وہ ہر جگہ کچرا نہ پھیلائیں بلکہ اسے مخصوص مقام پر ہی پھینکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں