ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پاک بھارت سیمی فائنل؟ گنگولی نے کیا کہا!

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر سورو گنگولی ایڈن گارڈنز کولکتہ میں بھارت اور پاکستان کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی امید کر رہے ہیں۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر بھارت سرفہرست ہے اور اس نے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کر لی ہے۔ دریں اثنا، پاکستان بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے حالیہ گروپ مرحلے کے میچوں میں قابل ذکر کارکردگی کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی کے لیے میچ میں رہنے میں کامیاب رہا ہے۔

گنگولی نے بھارتی نیوز چینل کے ساتھ بات چیت میں پاکستان کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان یہاں [کولکتہ] سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے کیونکہ انڈیا بمقابلہ پاکستان سے بڑا سیمی فائنل نہیں ہو سکتا۔

اسپورٹس تجزیہ کار وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ اگر مجھے سے پوچھیں تو آج کی کارکردگی دیکھتے ہوئے مجھے کوئی شک نہیں کہ سیمی فائنل کھیلنے والی چوتھی ٹیم پاکستان ہوگی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے میزبان بھارت اور جنوبی افریقہ نے کوالیفائی کر لیا ہے۔ تیسرے نمبر پر 10 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا موجود ہے۔ نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان کے 8، 8 پوائنٹس ہیں لیکن رن ریٹ کے فرق کی وجہ سے وہ بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اپنا آخری میچ انگلینڈ سے جیتنا لازمی ہے تاہم اس کے بعد بھی دیگر ٹیموں کے نتائج اور رن ریٹ پر معاملہ آ سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں