23.2 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

اس انسٹاگرام ٹرینڈ سے ہوشیار

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر وائرل ٹرینڈ میں ہر کوئی اپنا حصہ ڈال رہا ہوتا ہے، اس طرح یہ نہ صرف مزید وائرل ہوتا ہے بلکہ حصہ ڈالنے والے کے اپنے ویوز بھی بڑھتے ہیں، لیکن انسٹاگرام پر ایک ٹرینڈ ایسا بھی ہے جو آپ کی ذاتی معلومات لیک بھی کر سکتا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اگر آپ انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں تو ہوشیار ہو جائیں کیوں کہ انسٹاگرام کی دنیا کا یہ وائرل ٹرینڈ آپ کی ذاتی معلومات کو ہیکرز تک پہچانے کا کام کر رہا ہے۔

23 دسمبر کو سائبر سیکیوریٹی ماہر ایلیانا شیلوہ نے ایک ویڈیو میں انسٹاگرام کے وائرل ٹرینڈ ’گیٹ ٹو نو می‘ کا حصہ بننے والوں کو خبردار کیا ہے، یہ ویڈیو ڈیڑھ ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھی، جس میں بتایا گیا کہ اگر کوئی اس ٹرینڈ کا حصہ بننا چاہتا ہے تو فوری طور پر اپنا ارادہ ترک کر دے کیوں کہ اس ٹرینڈ میں پوچھے گئے سوالات کے سبب آپ ہیکرز کے ہاتھوں سائبر خطرات کا شکار ہو سکتے ہیں۔

@elshiloh literally delete rn save yourself!! #cybersecurity #hackers #instagramtrend ♬ original sound – eliana shiloh
- Advertisement -

ایلیانا شیلوہ نے خود بھی اس جال میں پھنسنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس چیلنج میں شیئر کی گئی معلومات ان کی ذاتی معلومات سے کافی حد تک مطابقت رکھتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ’گیٹ ٹو نو می‘ نامی چیلنج صارفین سے عمر، قد، تاریخ پیدائش، ترجیحات، ٹیٹو، اور فوبیا جیسی ذاتی تفصیلات سے آگاہ کرنے کو کہتا ہے۔ خیال رہے کہ یہی وہ نجی اور اہم معلومات ہیں جو اکثر سیکیورٹی چیک میں استعمال ہوتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں