جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کوئی بابر اعظم کو بتا سکتا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہرشل گبز نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر بیٹر ہرشل گبز نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بابر اعظم کی سلو بیٹنگ پر تنقید کردی۔

بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا، فخر زمان کی جارحانہ اننگز نے پاکستان کو شاندار کامیابی دلوائی، پاکستان ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت کیویز کو 21 رنز سے شکست دی۔

پاکستان نے 25.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور جیت کے لیے 94 گیندوں پر 142 رنز درکار تھے لیکن بارش شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

فخر زمان 126 اور بابر اعظم 66 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ فخر زمان کی جارحانہ اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے واحد وکٹ ٹم ساؤتھی نے حاصل کی۔

تاہم جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر ہرشل گبز نے بابر اعظم کی سلو بیٹنگ پر تنقید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ہرشل گبز نے لکھا کہ ’کیا کوئی بابر اعظم کو بتا سکتا ہے کہ وہ 400۔ رنز کا تعاقب کررہے ہیں

بابر اعظم 63 گیندوں پر 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 104.76 تھا جبکہ دوسری جانب فخر زمان نے 81 گیندوں پر 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ 2006 میں جوہانسبرگ میں ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف 435 رنز کا تاریخی ہدف حاصل کیا تھا، ہرشل گبز نے 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں