اشتہار

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک میں گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی واقع ہونا شروع ہوگئی، فی تولہ قیمت میں چار ہزار روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا تاہم آج بروز ہفتہ سونا 4000 روپے فی تولہ سستا ہوا ہے۔

- Advertisement -

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4000 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 3429 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 326 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالرز کی کمی سے1865 ڈالرفی اونس ہوگئی

دریں اثناء صرافہ بازاروں میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے بھاؤ میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، ہفتے کے روز چاندی کے دام 100 روپے کمی کے ساتھ 2250 روپے فی تولہ ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں