ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

حکومت کا چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سائفر کی تحقیقات کے سلسلے میں تعاون نہ کرنے پر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔

سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے سائفر سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تحقیقات کے سلسلے میں طلب کر رکھا ہے۔

آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’تحقیقات میں تعاون کرو ورنہ جیل جانے کیلیے تیار ہو جاؤ۔‘

- Advertisement -

رانا ثنا اللہ نے بیان میں کہا کہ ایف آئی اے نے سائفر کے معاملے پر سابق وزیر اعظم کو 25 جولائی کو طلب کر رکھا ہے، اگر انہوں نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا تو انکوائری کے مرحلے پر ہی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ایف آئی اے سفارش کرے گی کہ شواہد اور ان کے بیان کے بعد کون شریک جرم ہے اور کس کس کے خلاف پرچہ کٹنا چاہیے۔

دوسری جانب ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کی جانب سے سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو بھی نوٹس جاری کیے گئے جن میں انہیں 24 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں