ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

حکومت کی پھر ایل این جی اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے کوششیں شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے پھر ایل این جی اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے کوششیں شروع کرتے ہوئے خریدنے کیلئے ٹینڈر جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پھر ایل این جی سپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے کوششیں شروع کردیں ، پاکستان ایل این جی لمٹیڈ نے ایل این جی کے9  کارگوز خریدنے کیلئے ٹینڈر جاری کردیئے۔

اکتوبر2023 سے فروری 2024 تک ایل این جی کارگوز کیلئے ٹینڈرز جاری کئے گئے جبکہ پی پی ایل نےعالمی کمپنیوں سے سپاٹ کارگوز کی فراہمی کیلئے بولیاں طلب کرلیں۔

- Advertisement -

ٹینڈر میں کہا گیا ہے کہ اکتوبرتا دسمبر2023 کے کارگوز کیلئے 20 جون تک بولیاں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

جنوری اور فروری کے کارگوز کیلئے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 جولائی مقرر کی گئی ہے جبکہ اکتوبر اور دسمبر 3,3 اور جنوری میں 2 ایل این کارگوز کیلئے بولیاں مانگی گئی ہیں۔

فروری میں ایک ایل این جی کارگو کی فراہمی کیلئے بولی جبکہ 5 اور6 اکتوبر کی ونڈو کیلئے ایک ایل این جی کارگو کیلئے بولی طلب
کی ہے۔

اس کے علاوہ 20,21 اکتوبر کی ونڈو کے دوسرے کارگو کیلئے اور 31اکتوبر کو ایل این جی کارگو فراہمی کیلئے جبکہ 7,8,13,14 دسمبر کی ونڈوز کیلئےایک ایک کارگو کیلئے بولی طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 24,25 دسمبر کی ونڈو کیلئے ایک ایل این کارگو ، 3 اور 4 جنوری 2024 کو ایک کارگوز فراہمی کیلئے اور 28,29 جنوری کی ونڈو کیلئے دوسرے کارگو جبکہ 23,24 فروری کی ونڈو کیلئے تیسرے کارگو کیلئے بولی طلب کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں