16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ سے لطف اندوز ہونے والا گارڈ ملازمت سے فارغ

اشتہار

حیرت انگیز

سیکیورٹی گارڈ کو دوران ڈیوٹی ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ سے لطف اندوز ہونا مہنگا پڑگیا، کمپنی نے جاب سے نکال دیا، سوشل میڈیا پر گارڈ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لائیو کانسرٹ میں گانا گارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیسٹ نامی سیکیورٹی کمپنی میں کام کرنے والے گارڈ کیلون ڈینکر نے ٹک ٹاک ویڈیو میں بتایا کہ اسے جاب سے نکال دیا گیا ہے، ویڈیو میں ڈینکر نے دعویٰ کیا کہ کمپنی کی ایچ آر کی خاتون نے مجھے بلایا اسے حقیقتاً سمجھ ہی نہیں آئی کہ میں نے کیا غلط کیا ہے، میں نے تصاویر کچھنوانے کا کہنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

اس سے قبل مذکورہ شخص کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اسے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کے لیے اس امید کے ساتھ اپلائی کیا ہے تاکہ اسے مشہور سنگر کے شو میں جانے کا موقع مل سکے۔

- Advertisement -

تاہم کمپنی میں ملازمت ملنے کے بعد کیلون ڈینکر کے علم میں یہ بات آئی کے سیکیورٹی کمپنی نے ڈیوٹی کے دوران ملازمین کے تصاویر کھینچنے اور ویڈیوز بنانے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔

مذکورہ ہدایت کو نظرانداز کرتے ہوئے ڈینکر نے شو کے دوران وہاں موجود حاضرین سے درخواست کی کہ اس کی کچھ تصاویر کھینچ لیں جس میں پس منظر میں ٹیلر سوئفٹ بھی نظر آرہی ہوں۔

تاہم حالیہ دونوں میں سیکیورٹی گارڈ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس سے وہ پکڑ میں آگیا، مذکورہ ویڈیو 12 اگست کو منعقد ہونے والے ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کی ہے جس میں سیکیورٹی گارڈ کو لوگوں سے درخواست کرتے دیکھا گیا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں