گوئٹے مالا :مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو تیس سے زائد ہوگئی ،تین سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا کے دارالحکومت میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو اکتیس تک پہنچ گئی ہے، حکام کے مطابق تین سو پچاس افراد لاپتہ ہیں جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
- Advertisement -
تودہ گرنے سے ایک سو پچیس سے زائد مکانات اُس کے نیچے دب گئے، لاپتہ افراد کی تلاش اور دوسری امدادی سرگرمیوں میں ریسکیُو ٹیموں، فوج اور پولیس کے ایک ہزار افراد شریک ہیں۔