اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلستان جوہر میں گلی میں جاتی لڑکی پر جنسی حملہ کرنے کے خلاف چار روز بعد سرکار مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گلستان جوہر بلاک 4 میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ 4 روز کے بعد سرکار کی مدعیت میں درج کر لیاگیا، ایف آئی آر میں وقوعہ کا روز 3 جولائی دکھایا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ اے ایس آئی کے مطابق وائرل ویڈیو موبائل پر دیکھی، ویڈیو میں نامعلوم شخص کالی شرٹ اور سفید شارٹ پہنے ہوا تھا۔

مقدمے کے متن میں کہا گای کہ فیس ماسک پہنے شخص نے لال کلر کی 70 موٹر سائیکل کو روکا،  قریب سے پیدل گزرتی ہوئی لڑکی کا پیچھا کیا، لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی لڑکی نے مزاحمت کی تو موٹر سائیکل  پر فرار ہوگیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق اس شخص کا یہ فعل بجرم دفعہ 294/354/509 کا مرتکب پایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں