جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’پرویزخٹک جیسے لوگ چلے ہوئے کارتوس ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پرویزخٹک کی سربراہی میں بننے والی پارٹی کے ضمیر کا تعلق مفادات سے ہے ایسے لوگوں کو جہاں بھی مفاد نظر آتا ہے ان کا ضمیر جاگ جاتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک جیسی پارٹیوں سے اتحاد کرنا پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے پرویزخٹک جیسے لوگ چلے ہوئے کارتوس ہیں الیکشن میں لگ پتہ جائے گا چیئرمین پی ٹی آئی جن لوگوں کولوٹےکہتےہیں آج وہی سامنے آرہے ہیں۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ پرویزخٹک کی سربراہی میں بنائی گئی پارٹی’’پارٹی‘‘ہی نہیں ہے پرویزخٹک کی سربراہی میں بنائی گئی پارٹی پی ٹی آئی کاہی ہجوم ہے یہ وہ لوگ ہیں جو ذاتی مفاد کے تحت چلتےہیں اورالگ ہو جاتے ہیں یہ وزارت کے حصول کیلئے حکومت کا حصہ بنتے ہیں پھر الگ ہو جاتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کسی پارٹی کی نہیں ہوتی یہ بات بالکل درست ہے نگراں وزیراعلیٰ یا کابینہ الیکشن کیلئے ہوتی ہے، بات اگرمگر کی ہےتو انتظار کرنا چاہیے الزامات حقیقت کا روپ دھارتے ہیں تو ہمارا بھی مؤقف آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں