12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ کب شروع ہوگا؟ اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کی لازمی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع ہونے کا اعلان کر دیا۔

وزارت مذہبی امور کے چیف حج ٹرینر احمد ندیم خان نے حاجی کیمپوں سے آن لائن میٹنگ کی۔ اس بارے میں ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے حج تربیتی شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزارت کے افسران اور ماہر عملہ عازمینِ حج کو تربیت اور رہنمائی مہیا کرے گا، انتظامی امور سے آگاہی اور سفر حج کی مشکلات سے درست و اقفیت ضروری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں صوبوں کے بڑے شہروں میں حج تربیت کا اہتمام کیا جائے گا، عازمینِ حج کی جامع تربیت ملٹی میڈیا پروجیکٹرز کی مدد سے مکمل کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ حج تربیت گاہوں میں وادی منیٰ کی طرز کے ماڈل کیمپ لگائے جائیں گے، تمام عازمینِ حج کیلیے کم از کم 2 تربیتی ورکشاپس میں شرکت لازم ہے۔

سمندر پار پاکستانی حج روانگی سے قبل حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے، عازمینِ حج سے مناسک حج سے متعلق زبانی یا تحریری امتحان لینے کی تجویز زیرِ غور ہے، امتحان میں کامیاب نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ تربیتی سیشن دلوانے کی تجویز ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں