ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت : حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، حاجی گلبرخان کے حق میں 19اراکین نے ووٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اجلاس ہوا ، اجلاس کا تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا گیا۔

اجلاس کی قیادت اسپیکر اسمبلی نذیر ایڈووکیٹ نے کی، جس کے بعد گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے لئے ووٹنگ کرائی گئی۔

- Advertisement -

وزیراعلی بننے کے چار امیدواروں میں مقابلہ ہوا، جن میں راجا اعظم خان، حاجی گلبر خان، راجہ ذکریا مقپون اور جاوید منوا شامل تھے۔

حاجی گلبر خان 19 اراکین کی حمایت سے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، جس کے بعد اسپیکر جی بی نذیرایڈووکیٹ نے حاجی گلبر کےوزیراعلیٰ منتخب ہونےکا اعلان کردیا۔

یاد رہے انتخاب سے پہلے ہی پیپلزپارٹی اورن لیگ نے پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر کی حمایت کا اعلان کیا تھا، جس سے حاجی گلبر خان کی جیت کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

خیال رہے گلبرخان بائیس لاکھ روپے کے جعلی چیک کے مقدمے میں مردان پولیس کو مطلوب ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں