ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے پر حماس کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے لیکن ساتھ ہی اپنے موقف پر بھی زور دیا ہے جو اس نے جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی پر بات چیت کے دوران رکھی ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ ہم ایک مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں جو غزہ کی پٹی سے تمام اسرائیلی افواج کے انخلاء اور بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کا باعث بنے گی۔

ہم فوری طور پر قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں شامل ہونے کے لیے اپنی تیاری کی تصدیق کرتے ہیں جس سے دونوں طرف کے قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے۔

غزہ جنگ بندی: اسرائیل نے سارا غصہ امریکا پر نکال دیا

- Advertisement -

قرارداد کے متن کے تناظر میں ہم غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں میں فلسطینی شہریوں کی نقل و حرکت کی آزادی اور انسانی ضروریات تک رسائی کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی پر عمل کرنے اور جنگ بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

ہم فلسطینی عوام کے اس حق کی توثیق کرتے ہیں کہ وہ ایک آزاد، خودمختار مملکت کے قیام کے لیے جس کا دارالحکومت یروشلم ہو، اور بین الاقوامی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق واپسی اور خود ارادیت کے حق کا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں