14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

غزہ جنگ بندی: اسرائیل نے سارا غصہ امریکا پر نکال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے پر اسرائیل نے سارا غصہ امریکا پر نکال دیا۔

سلامتی کونسل نے غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ قرارداد کو ویٹو کرنے میں امریکا کی ناکامی اپنے سابقہ موقف سے "واضح پسپائی” ہے اور اس سے حماس کے خلاف جنگی کوششوں کے ساتھ ساتھ 130 سے زائد مغویوں کی رہائی کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

- Advertisement -

ان کے دفتر نے یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو امریکا کے نئے موقف کی روشنی میں اعلیٰ سطح کا وفد واشنگٹن نہیں بھیجیں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جنوبی غزہ میں رفح پر زمینی حملے کے لیے اسرائیلی منصوبوں پر بات کرنے کے لیے اسرائیلی حکام سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

نیتن یاہو نے دھمکی دی تھی کہ اگر امریکا سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو نہیں کرتا ہے تو وہ واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی وفد کی ملاقات منسوخ کر دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں