ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ہانیہ عامر کی کراچی کے ساحل پر سیروتفریح کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر کی کراچی کے ساحل پر سیر و تفریح کرنے کی تصاویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں دوستوں کے خوشگوار موڈ سی وی پر تفریح کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ہانیہ عامر نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد دس ملین سے زائد ہے اور ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ماہیر کا کردار نبھایا تھا جبکہ ان کے ساتھ لیڈ رول میں وہاج علی موجود تھے۔

ہانیہ عامر اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، دیگر کاسٹ میں فرحان سعید، حرا خان، صبا حمید، ثمینہ احمد ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں