ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

حارث رؤف کی اہلیہ کے ولیمے کے جوڑے کی قیمت کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

حارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود نے ولیمے کے روز پیچ کلر پر سلور کام سے مزین خوبصورت میکسی کا انتخاب کیا دوسری جابب حارث بھی فان کلر کے کوٹ میں ملبوس تھے۔

مزنا مسعود کے ولیمے کے جوڑے سے متعلق برانڈ کا کہنا ہے کہ میکسی کی قیمت 7 لاکھ روپے ہے۔

- Advertisement -

مزنا مسعود ملک کے لیے تیار کیا گیا جوڑا ابتدا میں سفید رنگ کا تھا جسے شادی کی تقریب کی مناسبت سے اور مزنا کی خواہش کے مطابق تیار کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فاسٹ بولر حارث رؤف نے ولیمے کے بعد ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مزنا کے ہمراہ مہندی، بارات اور ولیمے کی تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

حارث رؤف نے اہلیہ اور اپنے ہاتھ میں مہندی لگی تصویر شیئر کی جو رسم کے دوران لی گئی تھی۔

حارث نے ایک تصویر بارات کی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی جبکہ مزنا سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

کرکٹر کے ولیمے کی تصویر اسٹیڈیم میں لی گئی جس میں مزنا نے میکسی پہنی تھی جو کہ پیازی رنگ کی تھی۔
فاسٹ بولر کی تصاویر پر ساتھی کرکٹرز نے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں