اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

ہیری بروک، ویمن کرکٹر اسکیور برنٹ نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش بیٹر ہیری بروک کو کرکٹ رائٹرز کلب ایوارڈز 2023 میں سال کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا، اسکیور برنٹ نے ویمنز کرکٹر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

جنوری 2022 میں 24 سالہ بروک نے انگلینڈ کے لیے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کیا تھا جبکہ انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے میں بھی نوجوان بیٹر نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

کرکٹ ورلڈکپ میں سال کا بہترین نوجوان پلیئر منتخب ہونے کے صرف دو سال بعد ہی انگلش پلیئر نے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

- Advertisement -

بروک کا بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک ہی سال میں ورلڈ کپ جیتنا پھر ایشز سیریز کھیلنے کا تجربہ ایسا ہے جیسے کوئی خواب پورا ہوگیا ہو۔ یہ میری زندگی کا اب تک کا سب سے پر لطف وقت رہا ہے۔

آل راؤنڈر نیٹ اسکیور برنٹ نے مسلسل دوسرے سال یہ ایوارڈ جیتا ہے، انھوں نے ایشز سیریز میں بہترین کارکردگی دکھائی تھی جس کے باعث انگلینڈ سیریز کو 8-8 سے برابر کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں