اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

ہیوسٹن : امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان اورسیلاب سے ہلاکتوں کی تعدادتیس ہوگئی‘ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس کا دورہ کیا اورطوفان سے ہوئی تباہی کاجائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے طوفان ہاروی کے بعد مسلسل بارش اورسیلاب نے بڑے پیمانے پرتباہی مچا دی‘ جس کے سبب لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں بے گھر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث گھر‘ سڑکیں اورگاڑیاں پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ائیرپورٹس اور رن وے زیرِ آب آجانے سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب انتظامیہ نے آفت کے اس دور میں لوٹ مارکے واقعات روکنے کے لئے ہیوسٹن میں رات کا کرفیونافذکردیا ہے۔طوفان کے بعدپانی کی سطح بڑھنے سے دوڈیموں میں طغیانی آگئی ہے۔

- Advertisement -

سیلاب کے بعد ہیوسٹن میں دل دہلا دینے والے مناظر*

 موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ٹیکساس کا دورہ کیا اورسیلاب سے ہوئی تباہی کاجائزہ لیا۔صدرٹرمپ کوطوفان سے نقصانات اورامدادی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ ماہرین کے مطابق یہ طوفان 500 سالوں میں سب سے شدید طوفان ہے اور اس سے نمٹنے کے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

 واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکسس میں سیلاب کے باعث امدادی کارروائیوں میں 1800 امریکی فوجیوں کی خدمات لی گئی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں