19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

ہیڈن کی ورلڈ کپ کی ’’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘‘ میں کون کون شامل؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن نے بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے لیگ راؤنڈ کے خاتمے پر اپنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں کل سے ناک آؤٹ مرحلہ سیمی فائنل کا شروع ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا لیگ راؤنڈ ختم ہونے کے بعد سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن نے اپنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں سب سے زیادہ کھلاڑی نا قابل شکست ٹیم بھارت کے شامل ہیں جب کہ فائنل فور سے باہر کسی بھی ٹیم کا کوئی کھلاڑی اس میں موجود نہیں ہے۔

ہیڈن کی اعلان کردہ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے 5 کھلاڑی شامل ہیں اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے تین، آسٹریلیا کے دو اور نیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سابق جارح مزاج آسٹریلوی بیٹر کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجہ، جسپرت بمرا، محمد سمیع (بھارت)، کوئنٹن ڈی کاک، ہنرک کلاسین، مارکو جانسن (جنوبی افریقہ)، گلین میکسویل، ایڈم زیمپا (آسٹریلیا) اور رچن رویندرا (نیوزی لینڈ)۔

واضح رہے کہ مذکورہ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کھلاڑیوں میں رواں ورلڈ کپ میں اب تک ویرات کوہلی (ٹاپ بیٹر)، ایڈم زیمپا (ٹاپ بولر)، گلین میکسویل (ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری، ورلڈ کپ کی سب سے بڑی اننگ)، روہت شرما (ایونٹ میں سب سے زیادہ چھکے) اور رچن رویندرا (رواں ورلڈ کپ کی پہلی سنچری) کا اعزاز رکھتے ہیں۔

ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل ممبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ جب کہ دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو کولکتہ میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں