بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

معروف کاروباری کمپنی کا سربراہ اغوا، 5 کروڑ تاوان طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معروف کاروباری کمپنی کے سربراہ بلال حشمت کو اغوا کرلیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ بلال حشمت کو 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف کاروباری کمپنی کے سربراہ کو لاہور میں ڈیوس روڈ سے اغوا کرلیا گیا، پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقدمہ مغوی بلال حشمت کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں کہا ہے کہ کمپنی سربراہ بلال حشمت کو ڈرائیور سمیت اغواکیا گیا

پولیس نے بتایا کہ بلال حشمت کو 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کیا گیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ملزمان نے کمپنی کے سربراہ کے اہلخانہ کو دھمکی آمیز فون کیا، مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزمان نے خاوند اور ڈرائیور کو پشاور لےجانے کا کہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں