14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

موبائل فون کے ساتھ دل بھی چوری، محبت کی دلچسپ کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل میں چور نے موبائل فون چُرایا لیکن متاثرہ لڑکی پولیس میں شکایت درج کرانے کے بجائے چور کو اپنا دل دے بیٹھی۔

یہ دلچسپ واردات ہوئی تو دو سال قبل تھی لیکن سوشل میڈیا پر اس واقعے سے متعلق دلچسپ کل آج کل وائرل ہوکر تہلکہ مچا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر آج کل برازیل کی تقریب کے وائرل ویڈیو کے چرچے ہو رہے ہیں جس میں نوجوان لڑکی نے دو سال قبل اپنے موبائل فون چوری ہونے کا دلچسپ قصہ سنا کر سب کو حیران کر دیا کیونکہ موبائل فون چوری کے بعد اس نے چور کے خلاف کارروائی کے بجائے اس کو اپنا دل ہی دے بیٹھی۔

- Advertisement -

ایمنیولا نامی یہ لڑکی کہتی ہے کہ ایک دن وہ سڑک پر سفر کر رہی تھی کہ میرے ہونے والے شوہر نے اچانک میرا موبائل فون چوری کر لیا لیکن مجھے ان پر غصہ آنے کے بجائے پیار آگیا۔

اسکرین گریب

لڑکے نے کہا کہ جب میں نے ایمنیولا کا موبائل فون چوری کیا تو معلوم نہیں تھا کہ دل بھی چوری کر لوں گا۔ فون چوری کرنے کے بعد جب میں نے اس کی تصویر دیکھی تو میرے احساسات ایک دم بدل گئے۔

عاشق چور نے بتایا کہ میں نے اس سے پہلے اتنی خوبصورت خوبصورت لڑکی نہیں دیکھی تھی اس کے بعد میں دل ہار بیٹھا اور مجھے یہ حرکت کرنے پر ندامت ہونے لگی تھی۔

جب ایمنیولا سے لڑکے نے ندامت کا اظہار کیا تو وہ اس پر واری صدقے ہوکر اپنا دل ہی دے بیٹھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم دونوں دو سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور جلد شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں