15.1 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

لاہور میں موسلا دھار بارش نے شہر کو ڈبو دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :‌ صوبائی دارلحکومت لاہور اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث سڑکیں اور گلیاں تالاب بن گئیں جبکہ گھروں اوردکانوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جوہر ٹاون ، گلبرگ ، غازی روڈ ، لکشمی چوک اور تاج پورہ میں تیز بارش ہوئی ہے۔

گلشن راوی میں سب سے زیادہ ایک سوتہتر اور جوہرٹاؤن میں ایک سوچھپن ، نشتر ٹاؤن میں ایک سو اکیاون ،اقبال ٹاؤن میں ایک سو چھ ،جوہر ٹاون میں ایک سو چھپن اور قرطبہ چوک میں ایک سو چھبیس میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

جیل روڈ 83 ،ایئرپورٹ 84 ملی میٹر، گلبرگ 87ملی میٹر، لکشمی چوک 152، اپر مال 95، مغلپورہ 91، تاجپورہ 128ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 151، چوک ناخدا میں 64 ملی میٹر بارش ہوئی۔

سرائےعالمگیراور گرد و نواح میں بارش کے باعث سڑکیں اور گلیاں تالاب بن گئیں جبکہ تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی ہے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جبکہ غازی آبادمیں پانی گھروں اوردکانوں میں داخل ہوگیا ہے۔

لاہورمیں موسلادھاربارش سے بیشتر شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہے ، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے ، شاہدرہ، ٹمبر مارکیٹ، لاری اڈا، سبزی منڈی، شاہدرہ فرخ آباد ، جین مندر چوک، چوبرجی، ٹولٹن مارکیٹ، جیل روڈ، مزنگ چوک ، نیپئر چوک، قرطبہ چوک، اچھرہ، والٹن روڈ، لارنس روڈ پر بارش کا پانی جمع ہیں، جس کے باعث متعدد موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کے بعد انتظامیہ الرٹ ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل اورمشینری استعمال میں لائی جائے اور ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات کابروقت ازالہ ہوسکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی افسران کو نکاسی کاکام مکمل ہونےتک فیلڈمیں موجودرہنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موثرمینجمنٹ کےذریعےٹریفک کورواں دواں رکھاجائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں