بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں بارشوں سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا گئی۔ کل بروز اتوار دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے۔ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، جھنگ اور مظفر گڑھ متاثر ہوں گے۔

فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن نے صورتحال کو مدِ نظر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے کی ہدایت کی گئی۔

- Advertisement -

دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 122184 کیوسک جبکہ اخراج 101184کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 52608 کیوسک اور اس کا اخراج 45444 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 41993 کیوسک جبکہ اخراج 19993 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر دریائے جہلم میں بھی کل سے پانی کے بہاو میں اضافے کا امکان ہے جبکہ منگلا ڈیم میں بھی پانی ذخیرہ کرنے سے فوری طور پر سیلاب کا امکان ہے۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے راوی اور ستلج میں آج پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے جس کی وجہ سے ستلج اور راوی میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں