9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بازار والا مہنگا ”واشنگ پاؤڈر“ گھر میں بنانے کا آسان طریقہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگائی کے اس دور میں جہاں لوگوں کے لئے گھریلو استعمال کی عام اشیاء بھی خریدنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے، ایسے میں کپڑے دھونے کا سرف بھی اپنی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث لوگوں کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے۔

سرف کی قیمت بڑھنے کے باعث اب اکثر لوگ مہنگا سرف خریدنے کی سکت نہیں رکھتے، اس لئے انہیں مجبوراً کپڑے دھونے والا صابن استعمال کرنا پڑتا ہے، جس سے کپڑے کی اصل خوبصورتی متاثر ہوجاتی ہے۔ آج ہم آپ کو گھر میں سرف بنانے کا انتہائی طریقہ بتاتے ہیں۔

سرف / ڈٹرجنٹ بنانے کا آسان طریقہ:۔

- Advertisement -

سرف بنانے کیلیئے آپ کو 3 چیزوں کی ضرورت ہوگی، جوکہ آپ کو کسی بھی کیمیکل کی دکان سے آسانی کے ساتھ مل جائیں گی۔

۔ کالا تیل 1 پاؤ

۔ سوڈا ایش 1 کلو

۔ چمک خوشبو 1 پاؤ

سوڈا ایش کو سب سے پہلے ایک بڑے پلاسٹک کے پیالے یا ٹب میں ڈال دیں، پھر ہاتھوں میں پلاسٹک کے گلف (دستانے) یا پلاسٹک کی تھیلی پہن لیں، یہ لازمی ہے ورنہ آپ کے ہاتھ متاثر ہوسکتے ہیں۔

سوڈا ایش میں کالا تیل شامل کر کے اسے اچھے سے ملا لیں، یہاں تک کہ اس میں کوئی گٹھلی باقی نہ رہے (تیل کی تاثیر گرم ہوتی ہے اسلیئے ڈرنے کی بات نہیں)۔

اسکے بعد چمک خوشبو ڈال کر دوبارہ اسی طرح ملا لیں اور 24 گھنٹوں کیلیئے چھوڑ دیں اور پھر ڈبے میں بھر کر رکھ دیں۔

یہ سرف لمبے عرصے تک چلے گا اور آپ کے کپڑوں کو بہترین انداز میں صاف کرے گا۔ گھر میں بنائے گئے سرف کے باعث آپ کے اضافی پیسے بھی بچ جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں