جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کم بجٹ میں گھر کی سجاوٹ کیسے ممکن؟ جانئے اہم ٹپس

اشتہار

حیرت انگیز

گھر کی سجاوٹ ہر شخص کی دلی خواہش ہوتی ہے مگر اس ہوشربا مہنگائی میں یہ کیسے ممکن ہوگا؟ اداکارہ سعدیہ امام نے اپنا تجربہ ناظرین کے ساتھ شیئر کردیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف اداکارہ سعدیہ امام نے بتایا کہ بارش کے باعث جب گھر کا رنگ خراب ہوا تو میں نے وال پیپر کو ہٹاکر دوبارہ کلر کرایا مگر اس میں خاص بات یہ تھی کہ اس بار میں نے گولڈن پنی( ایک قسم کی رنگین تھیلی) کا استعمال کیا۔

سعدیہ امام نے بتایا کہ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کم لاگت میں ایک خوبصورت ٹیکچر کے ساتھ میرا گھر کا روغن مکمل ہوگیا اور گھر کی دلکشی میں مزید اضافہ بھی ہوا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سعدیہ امام نے گنج پن دور کرنے کا آسان نسخہ بتادیا

اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے مارکیٹ سے وال پیپرز کی قیمت دریافت کی تو پورے گھر کے لئےدستیاب وال پیپر کی قیمت پونے تین لاکھ روپے کا حساب بتایا گیا تاہم ٹیکچرز کی مدد سے کئے گئے رنگ کے باعث میرے گھر کا مکمل خرچہ تقریبا 40 ہزار روپے آیا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں