12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

دنیا بھر میں عید میلاد النبی کا جشن کیسے منایا جاتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

مسلمان ہر سال 12 ربیع الاول کا دن سرور کائنات ،سرکار دو عالم، حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت کی مناسبت سے مناتے ہیں، یہ دن دنیا بھر کے اسلامی ملکوں میں اپنے اپنے انداز سے منایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آقائے دو جہاں حضور اقدس محمد ﷺ کی ولادت کے سلسلے میں دنیا بھر میں جشن کی تیاریاں عروج پر ہیں‘ 12 ربیع الاول کی خوشی میں ملک کے تمام ہی شہروں کے گلی کوچوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا روح پرور محافلِ میلاد کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ملائیشیا

- Advertisement -

ملائیشیا میں اس دن کو مولود نبی کے طور پر جانا جاتا ہے یہاں مسلمان رنگین لباس پہنے پریڈ کرتے ہیں اور ملک بھر میں تلاوتِ قرآن پاک اور نماز کے لئے بڑے اجتماعات  منعقد کئے جاتی ہے۔

روس

روس میں بھی حضرت محمدمصطفی ﷺ کا یوم ولادت  بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کیلئے 20 ہزار سے زائد مرد اور عورتیں شدید برفباری اور درجہ حرارت کی پرواہ کئے بغیر مرکزی مسجد میں جمع ہوکر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ میں اس دن صبح مرکزی اجتماع منعقد کیا جاتا ہے جہاں لوگوں تعداد بڑی تعداد میں جمع ہوکر نبی ﷺ کی شان میں نعت رسالت مقبول ﷺ پیش کرتے ہیں۔

 پاکستان

پاکستان میں بھی عید میلادالنبی بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے گلی ، محلوں  ، سرکاری عمارتوں اور مساجد کو برق قمقوں سے سجایا جاتا ہے جبکہ یوم ولادت مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں روح پرور میلاد کی محافل کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

بھارت

بھارتی مسلمان اس دن کو خصوصی نوافل ادا اور ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرکے مناتے ہیں، اس موقع پر جشن منانے کے لئے ریلیاں اور جلوس بھی منعقد کی جاتی ہیں۔

مصر

 مصر میں اس دن کو مولد النبی کہا جاتا ہے، اس دن کا جشن منانے لوگ خیرات کرتے ہیں اور اس دوران رضاکارغریبوں میں کپڑے اور کھلونے تقسیم کرتے ہیں۔

امریکا

امریکا میں بسنے والے مسلمان 12 ربیع الاول کے روز مساجد میں جمع ہوتے ہیں اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے، علاوہ ازیں گھروں پر محفل نعت کے پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

ترکی

ترکی میں عید میلا النبی کے موقع پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

فلسطین

ہیروشیلم میں عید میلاد النبی کی مرکزی تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں تمام مسلمان مسجد اقصیٰ کے قریب جمع ہوتے ہیں اور حمد و ثناء بیان کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ اس دن کو مناتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں