ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

رتیک روشن نے ’’سردیوں کی لڑکی‘‘ کے ساتھ لی گئی سیلفی شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

رتیک روشن نے انسٹاگرام پر اپنی محبت ’سردیوں کی لڑکی‘ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے، جس میں دونوں کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں، تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے خوبصورت چہروں میں سے ایک رتیک روشن نے حالیہ دنوں میں کام سے چھٹی لے کر اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کا سوچا اور اس وقت یہ دونوں ارجنٹینا میں موجود ہیں۔

فلم گزارش کے اداکار نے صبا کے ساتھ جو تصویر شیئر کی ہے اس میں وہ ہمیشہ کی طرح ہی پرکشش لگ رہے ہیں، ادکار نے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور کالی سویٹ شرٹ کے ساتھ ٹوپی اور سیاش چشمہ لگایا ہوا ہے، صبا نے بھی سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے۔

- Advertisement -

تصویر میں اداکار نے کیپشن بھی شامل کیا ہے اور ساتھی کو ’’سردیوں کی لڑکی‘‘ قرار دیا ہے، اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ پریتی زنٹا نے لکھا، ’’ہم آپ کو یاد کرتے ہیں۔‘‘

رچا چڈھا نے بھی سرخ دل والے ایموجی کے ساتھ پوسٹ پر تبصرہ کیا، صارفین میں سے ایک نے لکھا کہ ’’ہندوستانی سنیما میں اب تک کے سب سے خوبصورت مرد‘‘، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ رتیک حقیقی طور پر خوش نظر آرہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں