19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بابر نے اپنی کپتانی سے متعلق دوٹوک جواب دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔ یہ ٹیم کی دو ابتدائی جیت کے بعد ٹورنامنٹ میں لگاتار تیسری شکست تھی۔

شاہین شاہ آفریدی نے ہندوستان میں پانچ میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کیں لیکن وہ ابتدائی اثر بنانے میں ناکام رہے۔ ان کی ہندوستان کے خلاف 2-36 اور آسٹریلیا کے خلاف 5-54 کے باوجود ٹیم کو شکست ہوئی۔

نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف ابتدائی میچ جیتے جس میں وہ 103 رنز دے کر 2 وکٹیں ہی لے سکے۔

- Advertisement -

بابر اعظم وائٹ بال کرکٹ میں سرفہرست بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ ورلڈ کپ میں ان کی دو نصف سنچریاں ہیں لیکن ان کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور انہیں فیلڈ سیٹنگ میں جارحانہ حکمت عملی نہ اپنانے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

پاکستانی میڈیا مسلسل ان پر انتخاب میں اپنے دوستوں کی حمایت کا الزام لگا رہا ہے۔

بابر نے پیر کو افغانستان سے ہارنے کے بعد کہا جہاں تک کپتانی کا تعلق ہے مجھ پر یا اپنی بیٹنگ پر زیادہ دباؤ نہیں ہے میں بیٹنگ میں اپنی بہترین کارکردگی دینے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ کے دوران میں کپتانی کے بارے میں سوچتا ہوں اور بیٹنگ کے دوران میں صرف بیٹنگ کے بارے میں سوچتا ہوں۔

پاکستان کے سابق عظیم کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ آپ کو کوئی کوچ نہیں مل سکا اور چونکہ آپ کو غیر ملکی پسند تھا، آپ نے آن لائن کوچ کی خدمات حاصل کیں ہم اپنے نظام کو اکثر بدلتے رہتے ہیں اور یہ ورلڈ کپ میں ہماری کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں