ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’میں آل راؤنڈر کے طور پر نام روشن کرنا چاہتا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے قومی کرکٹ ٹیم میں بھرپور واپسی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایک مقامی میڈیا چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عثمان قادر نے کہا کہ میں پاکستان ٹیم میں واپسی کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، کارکردگی کے بغیر بیانات دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے 29 سالہ کھلاڑی کو اسپنرز کیمپ میں بلائے جانے کی امید تھی لیکن بدقسمتی سے موقع نہیں ملا۔ اس دھچکے کے باوجود انہوں نے ایک مثبت ذہنیت کو برقرار رکھا ہے۔

- Advertisement -

“Don't know why I wasn't called up for national camp”: Usman Qadir

قادر نے کہا کہ قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد، میں اسپنرز کے کیمپ میں بلائے جانے کے بارے میں پرُامید تھا، لیکن ایسا نہیں تھا۔ تاہم، اس سے میرے حوصلے پر کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ میں ہمیشہ مثبت سوچ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں ٹیم میں تب ہی واپسی کروں گا جب میں ڈومیسٹک کرکٹ اور لیگز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اب فٹنس کے مسائل کا سامنا نہیں ہے لیکن مجھے نہیں معلوم کہ مجھے کیمپ کے لیے کیوں نہیں بلایا گیا۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ مجھے ٹیم سے کیوں ڈراپ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسامہ میر اور شاداب خان نے قومی ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میں ان کے لیے خوش ہوں، میں ایک آل راؤنڈر کے طور پر بھی اپنا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں