ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ویڈیو: تیز رفتار گاڑی نے سیکیورٹی گارڈ کو روند ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں تیز رفتار گاڑی ڈیوٹی پر بیٹھے سیکیورٹی گارڈ کو روند ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے شہر احمد آباد میں سیکیورٹی گارڈ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب گارڈ شہر کی رہائشی سوسائٹی کے داخلی دروازے پر بیٹھا ہوا تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ کار گیٹڈ سوسائٹی میں داخل ہوتی ہے اور جہاں گارڈ کرسی پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔

- Advertisement -

گاڑی بے قابو ہونے سے قبل تھوڑی دیر رکی اور سیکیورٹی گارڈ کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

سیکیورٹی گارڈ کی شناخت کشن بھائی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقامی پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

متاثرہ گارڈ کے بھتیجے کا بتانا ہے کہ چچا رات کی ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکلے تھے کچھ دیر بعد انہیں نامعلوم شخص کا فون آیا جس سے انہیں حادثے کی اطلاع ملی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں