جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ایکس (ٹوئٹر) کی بندش، پی ٹی اے اور وزارت اطلاعات کو نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹوئٹر ( ایکس) کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر پی ٹی اے اور وزارتِ اطلاعات کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹوئٹر ( ایکس) کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا ایکس بند ہے؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا 17 فروری سے ایکس بند ہے، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ میں بھی یہ معاملہ تھا اس پر کیا ہوا؟

- Advertisement -

وکیل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں آج توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہونی ہے، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کیلئے نوٹس جاری کر رہا ہوں۔.

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایکس( ٹویٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر پی ٹی اے اور وزارتِ اطلاعات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں