13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پی پی کی جانب سے صوبوں کے گورنر نامزدگی سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ن لیگ اور پی پی معاہدے کے مطابق پنجاب میں پیپلز پارٹی کا گورنر ہوگا تاہم عہدے کے لیے زیر گردش ناموں پر پی پی کی وضاحت سامنے آئی ہے۔

ن لیگ اور پی پی میں حکومت سازی معاہدے کے مطابق پنجاب میں پیپلز پارٹی کا گورنر ہوگا جب کہ وہ سندھ میں وہ یہ عہدہ ن لیگ کو دینا چاہتی ہے۔ اس حوالے سے کئی نام زیر گردش ہیں جس پر پی پی کی جانب سے اہم وضاحت سامنے آئی ہے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پی پی کی جانب سے صوبوں کے گورنروں کی تعیناتی کی خبریں درست نہیں ہیں۔

- Advertisement -

پلوشہ خان نے کہا  کہ پاکستان پیپلز پارٹی صوبوں کے گورنرز کے لیے ابھی کسی نام پر غور نہیں کر رہی ہے۔ آصف زرداری کے صدر مملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد ہی گورنرز کے لیے ناموں کو فائنل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی پی قیادت نے گورنر پنجاب کے لیے تین ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کے لیے جن تین ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور  ندیم افضل چن شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں