15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’’بچوں کی طرح کرکٹ کھیلے‘‘، عمران طاہر پروٹیز کھلاڑیوں پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ سیمی پھر چوکر ثابت ہوئی اور آسٹریلیا سے ہار گئی جس پر سابق اسپنر عمران طاہر کھلاڑیوں پر برس پڑے۔

جنوبی افریقہ نے 31 سال سے خود پر چوکر کا لگا لیبل ایک بار پھر درست ثابت کیا۔ پورے ایونٹ میں کمال کی کارکردگی دکھانے والے پروٹیز دوسرے سیمی فائنل میں ایک بار پھر چوکر ثابت ہوئے اور آسٹریلیا سے شکست کے بعد ایک بار پھر خالی ہاتھ رہ گئے۔

جنوبی افریقہ نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کرکٹ کھیلی حریف ٹیموں کو متعدد بار 400 اور 350 سے زائد ہدف دے کر انہیں با اسانی کے قابو کیا لیکن پورے ایونٹ میں چلتا پروٹیز ٹاپ آرڈرز کا بلا سیمی فائنل میں خاموش رہا اور ابتدائی 4 کھلاڑی صرف 24 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔

- Advertisement -

اس اہم میچ میں ٹاپ آرڈرز کی ناکامی اور جنوبی افریقہ کی شکست پر سابق پروٹیز اسپنر عمران طاہر ان پر برس پڑے اور ٹاپ آرڈرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیمی فائنل میں بچوں کی طرح کرکٹ کھیلی۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں عمران طاہر نے کہا کہ سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کا انتہائی مایوس کن آغاز تھا۔ بلے بازوں کے ذمے داری لینی چاہیے تھی جو انہوں نے بالکل نہیں لی اور بچوں کی طرح کھیلے۔ بلے بازوں کے شاٹ سلیکشن صحیح نہیں تھی، اگر گیند سوئنگ اور سیمنگ ہو رہی ہے تو آپ کو صورتحال کے مطابق کھیلنے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما کے مکمل فٹ نہ ہونے کے باوجود سیمی فائنل کھیلنے کے فیصلے پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ جب میچ سے قبل باووما نے خود کہا تھا کہ وہ فٹ نہیں ہیں تو پھر وہ یہ بڑا میچ کیوں کھیلے، ان کی جگہ ایک فٹ کھلاڑی کو کھیلنا چاہیے تھا۔

سابق اسپنر نے یہ بھی کہا کہ کوئنٹن ڈی کاک اور باوما کو طویل عرصے تک بیٹنگ کرنی چاہیے تھی جو وہ نہ کر سکے۔ آپ کو تو سیمی فائنل میں دکھانا چاہیے تھا کہ پورے ورلڈ کپ میں آپ نے کس معیار کی کرکٹ کھیلی ہے۔

عمران طاہر نے جنوبی افریقی کوچنگ اسٹاف سے بھی ان کی منصوبہ بندی کی کمی پر سوال اٹھایا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میزبان بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں