ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

حکومت کا فرٹیلائزر شعبے کیلیے گیس 700 فیصد تک مہنگی کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے فرٹیلائزر شعبے کے لیے گیس 700 فیصد تک مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ بلک صارفین کے لیے گیس 45 فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، برآمدی کیپٹو انڈسٹری کے لیے گیس 25 فیصد تک مہنگی کی جائے گی۔

سی این جی سیکٹر کے لیے گیس 4.17 فیصد مہنگی کرنے کا امکان ہے، غیر برآمدی پروسسنگ ایکسپورٹ کے لیے گیس 2.27 فیصد سستی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ روٹی تندور صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیمنٹ، کمرشل اور پاور سیکٹر کے لیے بھی گیس کی قیمت برقرار رکھی جائیں گی۔

اسپیشل کمرشل روٹی تندور کا ٹیرف 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رہے گا، سیمنٹ شعبے کے لیے گیس کا ٹیرف 4400 روپے برقرار رہے گا۔

فیڈ اینگرو کے لیے گیس ٹیرف 196 روپے سے بڑھ کر 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگا، سی این جی کے لیے گیس کی قیمت 3600 سے بڑھ کر 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

اسی طرح برآمدی پراسس انڈسٹری کے لیے گیس 2100 سے بڑھ کر 2150 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی جبکہ برآمدی کیپٹو انڈسٹری کے لیے گیس 2750 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی، غیر برآمدی کیپٹو کے لیے گیس 2750 روپے ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ غیر برآمدی پروسسنگ ایکسپورٹ کے لیے گیس ٹیرف 2200 سے کم ہوکر 2150 روپے ہوگا، بلک صارفین کے لیے گیس ٹیرف 2000 سے بڑح کر 2900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں