اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

برطانوی ویزوں کی فیسوں میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ نے مختلف ویزا کی فیسوں میں اضافہ کیا ہے جس کے تحت چھ ماہ سے کم عرصے کے وزٹ ویزے کی فیس میں 15 اور اسٹوڈنٹ ویزے کی فیس میں 127 پاؤنڈ کا اضافہ ہوگا۔

یہ پیشرفت برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے جولائی میں اس اعلان کے بعد سامنے آئی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک کے پبلک سیکٹر کی لاگت کو پورا کرنے کے لیے برطانوی ویزا کے درخواست دہندگان کی طرف سے سرکاری مالی اعانت سے چلنے والی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کو ادا کی جانے والی فیس اور ہیلتھ سرچارج میں نمایاں طور پر اضافہ کیا جائے گا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے وزٹ ویزے پر 15 پاؤنڈ فیس بڑھائی گئی ہے جبکہ2 سال کے وزٹ ویزے پر فیس میں 24 پاؤنڈ اور 5 سال کیلئے ویزا فیس پر 101 اور 10سال کی وزٹ ویزا فیس پر126 پاؤنڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ سیٹلمنٹ ویزا فیس میں 308 پاؤنڈز اور آئی ایل آر فیس میں 481 پاؤنڈز اضافہ کردیا گیا جبکہ انوویٹر ویزا فیس میں 155 پاؤنڈز، اسٹارٹ اپ ویزا فیس میں 57 پاؤنڈز، گلوبل ٹیلنٹ ویزا فیس 93 پاؤنڈز بڑھائی گئی ہے۔

ٹئیرون میں 93 سے 155پاؤنڈز، ٹئیرون انویسٹر ویزا فیس میں 246 پاؤنڈز اور اسکل ویزا فیس میں 94 پاؤنڈز اضافہ کیاگیا ہے۔

اسکلڈ ورکرز کی 8 کیٹیگریز میں ویزا فیس پر37 سے 141 پاؤنڈز اضافہ ہوا ہے جبکہ سیزنل ورکر ویزا فیس 39 پاونڈز بڑھائی گئی ہے۔

برطانوی شہریت کی فیس میں بھی 250 پاؤنڈ اضافہ کردیا گیا اور ان ویزا فیسوں میں اضافے کا اطلاق 4 اکتوبر سے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں