ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ان کی تنخواہیں اور پنشن وفاقی حکومت کے ملازمین کے مساوی کر دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن مساوی کرنے کا فیصلہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں 35 فیصد جبکہ پنشن میں 17 فیصد اضافے کے فیصلے کی منظوری دے دی گئی، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اطلاق ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر ہوگا۔

- Advertisement -

قبل ازیں پنجاب حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے سرکاری ملازمین کی یونین اور ایپکا نے مسترد کر دیا تھا۔

آج نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بیوروکریسی پر نوازشات کی بارش کر دی۔ 200 بیوروکریٹس کیلیے نئی گاڑیوں کا آرڈر دے دیا۔ عوام کے ٹیکسوں کے اربوں روپے افسروں کی نئی سواریوں پر خرچ ہوں گے۔

نئی گاڑیاں 2 ارب تیس کروڑ روپے میں خریدی جائیں گی۔ محکمہ خزانہ نے ایڈوانس فنڈ جاری کرنے کیلیے خط لکھ دیا۔ پنجاب کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کرولا 1600 سی سی دی جائیں گی۔

پنجاب کے ہر ضلع کے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر جنرل کو یارس 1300 ملیں گی۔ ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشن کیلیے ڈبل کیبن ڈالے دیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں