12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ مسلم دشمنی میں اندھے، مسلم رکن کو گالیاں دے دیں (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ مسلم دشمنی میں اندھے ہو گئے، مسلم رکن کو اجلاس میں تقریر کے دوران گالیاں دے دیں۔

مودی سرکار کی ہندو انتہا پسندی ایوان تک پہنچ گئی، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ مسلم دشمنی میں اندھے ہو گئے ہیں، لوک سبھا میں مسلم رکن کنور دانش علی کو بی جے پی رہنما رمیش بِدھوری نے نشانہ بنایا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک قانون ساز نے پارلیمنٹ کے اندر ایک مسلم رکن پارلیمان کے خلاف اسلاموفوبک ریمارکس دیے اور فرقہ وارانہ گالم گلوچ کی۔

- Advertisement -

ہندوستان کے چاند مشن کی کامیابی پر جمعرات کو اجلاس میں بحث چل رہی تھی کہ اس دوران بی جے پی کے رکن پارلیمان رمیش بدھوری نے حزب اختلاف کی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے کنور دانش علی کو ’دہشت گرد‘ کہا اور دیگر اشتعال انگیز تبصروں کے ساتھ گالی بھی دے دی۔

اسپیکر بار بار انھیں منع کرتا رہا تاہم رمیش کہتا رہا ’’تم انتہا پسند… میں تمھیں بتا رہا ہوں، تم نے ختنہ کیا ہے … میں اس ملا کو باہر دیکھوں گا۔‘‘ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، اس کی تقریر کے دوران بی جے پی کے دو سینئر رہنما ان کے پاس بیٹھے ہنستے رہے۔

ادھر مسلم رکن سے اظہار یکجہتی کے لیے کانگریس رہنما راہول گاندھی ان کے گھر پہنچ گئے اور کہا کہ پورا ہندوستان ان کے ساتھ ہے، کانگریس کے ششی تھرور نے وزیر اعظم مودی سے ایوان میں آ کر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مسلم رکن اسمبلی کنور دانش علی نے بی جے پی رہنما کے خلاف کارروائی کے لیے اسپیکر کو خط لکھ دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر رمیش بدھوری کی گرفتاری اور رکنیت کے خاتمے کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا۔

دانش علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ رات بھر ان الفاظ کے بارے میں سوچتے ہوئے سو نہیں سکے تھے۔ انھوں نے کہا مجھے امید ہے کہ انصاف ملے گا، اسپیکر تحقیقات کرائیں گے، ورنہ میں دل برداشتہ ہو کر اس پارلیمنٹ کو چھوڑنے کا سوچ رہا ہوں، کیوں کہ یہ برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں