12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

بھارتی وزیر خارجہ کی آمد کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہو گی،حزب المجاہدین

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ 3 اگست کو سارک کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ راجناتھ سنگھ کی آمد کشمیریوں کے زخم پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، کشمیریوں کے قاتل کو ریڈ کارپٹ استقبال دیا گیا تو سخت ردعمل ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 25 دنوں میں 65 کشمیری شہید ہوچکے ہیں جس پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہر کہ عالمی برادری کی ترجیحات کیا ہیں اور اُن کی ہمدردی کن کے ساتھ ہیں۔

اسی سے متعلق امیر جماعت اسلامی پاکستان کا بیان پڑھیے : بھارتی وزیر داخلہ پاکستان آنے کی غلطی ہرگز نہ کریں

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی ٹیکنوکریٹس بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں مدد کررہے ہیں، وہاں اسرائیلی اسلحہ استعمال کیا جارہا ہے، پاکستانی سفارت خانے اور وزارت خارجہ کی جانب سے وہ سفارتی کوششیں نظر نہیں آرہیں، جس کی توقع کی جا رہی تھی،پاکستان سے کشمیریوں کے رشتے کی بنیاد کلمہ طیبہ پر ہے جس کی حرمت پر ایک ایک مسلمان قربان ہونے کو تیار ہے۔

- Advertisement -

کشمیری حریت پسند رہنما نے تنبیہ کی کہ 3 اگست کو سارک کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ راجناتھ سنگھ کی آمد کشمیریوں کے زخم پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہوگی ، راجناتھ کشمیریوں کا قاتل ہے،اگر کشمیریوں کے قاتل کو ریڈ کارپٹ استقبال دیا گیا تو کشمیریوں کی جانب سے سخت ردعمل ہوسکتا ہے لہذا بھارتی وزیر خارجہ کو سارک کانفرنس میں آنے سے روکا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں