14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

مونگ کی دال سستے داموں فروخت کے لیے حکومت کا اہم قدم

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: الیکشن سے قبل بھارت کی مرکزی حکومت عام لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے مونگ کی دال سستی قیمت پر فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ بھارت کی مرکزی حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے طویل عرصے سے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، ایسے میں عام لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے حکومت مونگ کی دال سستی قیمت پر فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا جیسے کوآپریٹیو کا استعمال کرکے سستی مونگ کی دال فروخت کے لیے اسٹور دال کا استعمال کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی سینئر افسر نے کا کہنا ہے کہ اس وقت مونگ دال کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت اپنی خام مونگ کا 5 فیصد یعنی 30 ہزار ٹن فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے، اس وقت حکومت کے پاس 5 لاکھ ٹن سے زائد مونگ کا ذخیرہ ہے۔

پانچ ریاستوں میں جاری اسمبلی انتخابات اور اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل مرکز کی مودی حکومت کسی بھی حالت میں مہنگائی پر مکمل طور پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس کی وجہ سے حکومت نے آٹے، پیاز اور چنے کی دال کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ایسے ہی اقدامات کیے تھے، ان اشیائے خوردونوش کو سستے داموں فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی برآمدات پر اضافی ٹیکس اور اسٹاک کی حد مقرر کرنے جیسے اقدامات شامل تھے۔

اس وقت بھارت کی ریٹیل مارکیٹ میں مونگ کی دال کی قیمت 123 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، عام طور پر مونگ دام کی قیمت 115 روپے فی کلو تک رہتی ہے۔ ایسے میں اگر بھارتی حکومت اٹھائے جانے والے اقدام میں کامیاب رہی تو ہے تو دالوں کی خوردہ قیمت 107 روپے تک گر جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں