12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارت کا جنوبی افریقا کو 327 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈکپ کے 37 ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے327 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں اوپنرز روہت شرما اور شبھمن گل 93 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان نے 40 اور گل نے 23 رنز اسکور کیے۔

اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد تجربہ کار ویرات کوہلی اور نوجوان شریاس ائیر نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 34 ویں اوور میں ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرا دی۔ دونوں بیٹرز نے محتاط رویہ اختیار کیا اور شاٹس کے لیے لوز بالز کا انتظار کیا۔

- Advertisement -

رنز کی مشین ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کیریئر کی49ویں سنچری اسکور کی جب کہ شریاس ایئر نے77 اور روہت شرما نے 40 رنز بنائے۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 326 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے نگیڈی، ینسن، رباڈا، مہاراج اور شمسی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کے میچ کے لیے بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ اسپنر تبریز شمسی کی واپسی ہوئی ہے۔

میگا ایونٹ بھارت نا قابل شکست ہے جو 7 میچز جیت چکی ہے جب کہ جنوبی افریقہ نے 7 میں سے 6 میچ جیت رکھے ہیں۔ میزبان 14 پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست جب کہ پروٹیز 12 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور دونوں ٹیمیں ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ تاہم جنوبی افریقہ میچ جیت کر ٹاپ ٹیم بن سکتی ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 90 ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 50 میں پروٹیز نے میدان مارا جب کہ بھارت کے ہاتھ 37 جیت آئی۔

ورلڈ کپ کے میچز میں بھی جنوبی افریقہ بھارت پر حاوی ہے جس نے باہمی 5 میچز میں سے 3 جیت رکھے ہیں جب کہ بھارت نے دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں