12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

عمران خان نے خیرات کے پیسوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ثابت ہوا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ لی، انہوں نے خیرات کے پیسوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ملک کے مختلف حصے متاثر ہیں، متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم نے صوبوں کو متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی ہدایت کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پہلی بار کسی پارٹی کو فارن ایڈڈ پارٹی قرار دیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ 8 سال کی تحقیقات کے بعد آیا ہے، ابھی بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ فیصلہ عجلت میں آیا ہے، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جعلی  دستاویزات جمع کرائے، اب معاملے کو تکنیکی رنگ دیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ سیاسی جماعت کسی بھی کمپنی سے پیسہ نہیں لے سکتی، اپنے ذاتی ملازمین کے اکاؤنٹ میں پیسہ منگواتے رہے، آج آپ کہتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں تھا یہ ٹیکنیکل معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے جو پیسہ بھیجا اس کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، یہ معاملہ اتنا آسان نہیں، یہ کہتے ہیں الیکشن کمیشن جھوٹ بول رہا ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آیا عمران خان نے فارن فنڈنگ لی، انہوں نے خیرات کے پیسوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا 2014 کا دھرنا اسی فارن فنڈنگ سے ہوا تھا، ملک میں ہنڈی کے ذریعے پیسہ آتا تھا، عمران نے نیو کلیئر اسٹیٹ کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی منی ٹریل الیکشن کمیشن کے فیصلے میں آچکی ہے، جس کے بعد آپ کے منہ سے صادق اور امین کا میک اپ اترچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں