9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

زیر التوا مقدمات کو نمٹانے کے عمل میں شفافیت لانے کیلیے بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے زیر التوا مقدمات کو نمٹانے کے عمل میں شفافیت لانے کیلیے بڑا اقدام اٹھا لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کی وکلا رہنماؤں سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ہر ہفتے دائر اور نمٹائے گئے مقدمات کے اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 18 تا 22 ستمبر تک 225 مقدمات دائر ہوئے، اسی مدت کے دوران 205 مقدمات نمٹائے گئے، نمٹائے گئے مقدمات میں متفرق درخواستیں شامل نہیں۔

- Advertisement -

ملاقات میں منتخب وکلا نمائندگان نے تجویز پیش کی کہ وکلا اور فریقین کی تیاری کیلیے ماہانہ مجوزہ کاز لسٹ جاری کی جائے۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ چار ہفتوں کی مجوزہ کاز لسٹ کے اجراء کی پوری کوشش کرے گی، اکتوبر کیلیے لسٹ جاری کر دی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ وکلا نمائندوں نے تیاری کیلیے چار ہفتوں کی کاز لسٹ جاری کرنے کی درخواست کی، مجوزہ کاز لسٹ سپریم کورٹ ویب سائٹ پر موجود ہے۔

زیر التوا مقدمات کو نمٹانے کے عمل میں شفافیت لانے کیلیے بڑا اقدام

Comments

اہم ترین

مزید خبریں