27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات، وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کے معاملے پر وزیراعظم نے 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینئرترین رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ کمیٹی میں ایاز صادق، سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال اور اسحاق ڈار شامل ہیں۔

کمیٹی پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم و دیگر اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی۔ وزیراعظم نےاتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی براہ راست نواز شریف سے رابطے میں رہے گی۔ نگران سیٹ اپ میں کون کون شامل ہوگا اس کی کمیٹی میں مشاورت ہوگی۔

نگراں سیٹ اپ : ن لیگ اور پی پی کے درمیان اہم معاملات طے پاگئے

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں وفاق، سندھ اور بلوچستان میں نگراں سیٹ اپ اور انتخابی اصلاحات پر معاملات طے پاگئے ہیں۔

وفاق، سندھ اور بلوچستان میں نگراں حکومتوں کیلئے مشاورت جاری ہے، نگراں سیٹ اپ کے معاملے پر ن لیگ اور پی پی کے درمیان فارمولا طے پاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر بھی معاملات طے کرلیے گئے جبکہ نگراں سیٹ اپ کے لیے ناموں پر بھی مشاورت کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں